پاکپتن میں نماز عید الفطر کے اجتماعات

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 5 جولائی 2016 19:32

پاکپتن (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی05 جولائی ۔2016ء ) شہر اور گردو نواح میں نماز عید الفطر کے بڑے اجتماعات ہوں گے، نامور علماء کرام نماز عید پڑھائیں گے۔

(جاری ہے)

سب سے بڑے اجتماعات میں سے مرکزی عید گاہ کے صدر مہر رحیم بخش اور خلیفہ مجاز محمد جمیل طیبی کے مطابق نماز عید الفطر 7:30 میں خطیب محمد علی شاکر پڑھائیں گے دربار حضرت بابافریدالدین مسعود گنجشکرمیں8:00قاری سعید پڑھائیں گے دربار حضرت خواجہ عزیز مکی میں8:00بجے حافظ جہانگیر پڑھائیں گے مرکزی امام بار گاہ میں7:30پر شاہد شمسی پڑھائیں گے جامعہ مدنیہ دارالقرآن اہلحدیث میں7:15منٹ پر پلے گراؤنڈ میں مرکزی اہلحدیث کے خطیب ابو معاز محمد عمران پڑھائیں گے جہاں مرد و خواتین کے لئے علیحدہ انتظامات کئے گئے ہیں فیضان مدینہ منڈی موڑ میں8:00 جامعہ صدیقیہ فرید نگر میں08:00 غلہ منڈی مسجد میں08:00 گورنمنٹ ڈگری کالج میں6:45منٹ پر گورنمنٹ فاضلکا اسلامیہ ہائی سکول میں6:45منٹ پر پڑھائی جائے گی جہاں پر اعلی افسران سیاسی و سماجی شخصیات نماز عید الفطر ادا کریں گے اور اپنے پیاروں سے گلے ملیں گے اس موقع پر پولیس کی طرف سے سیکورٹی کی حکمت عملی تاحال واضح نہ کی جاسکی ہے۔

۔

متعلقہ عنوان :