دبئی فیسٹول سٹی کے بلمقابل دوکانوں میں آتشزدگی،15دوکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں

منگل 5 جولائی 2016 15:44

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء)دبئی اْم الرمول کے علاقے میں قائم دبئی فیسٹول سٹی کے بالکل سامنے دوکانوں میں اچانک آگ بھڑک اْٹھی، جس سے 15دوکانیں ، دو کاریں جبکہ غیر ملکی ملازمین کے کے لیئے بنائے گئے چار رہاشی کمرے جل کر خاکستر ہو گئے۔

(جاری ہے)

سول ڈیفنس کے ترجمان کے مطابق انہیں صبح5:58منٹ پر آتشزدگی کی کال موصول ہوئی۔جس کے فوراََ بعد سول ڈیفنس کا عملہ آگ لگنے والی جگہ پر پہنچ گیا تھا۔ آتشزدگی کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔ جبکہ آگ پر صبح 9 بجے تک قابو پالیا گیا تھا۔ سول ڈیفنس کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ چلایا جا رہا ہے۔۔