القاعدہ نے بھارت میں ’لون وولف‘ حملوں کی دھمکی دیدی

منگل 5 جولائی 2016 15:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) القاعدہ بھارت میں لون وولف حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دہشتگرد گروپوں کی نگرانی کر نیوالی ایک امریکی سائیٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ القاعدہ کی بھارتی شاخ کے سربراہ عالم عمر نے آن لائن ریڈیو پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی مسلمانوں کو یورپ میں نوجوانوں سے مثال لینی چاہیئے اور فرقہ وارانہ تشدد کے ذمہ دار بھارتی پولیس اور سینئر عہدیداروں کے خلاف حملے کرنے چاہیئں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ القاعدہ بھارت میں بھی لون وولف حملے کرنے کے لئے بر سر پیکار ہے۔ دریں اثناء بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ القاعدہ کے حملوں کی منصوبہ بندی بارے میڈیا رپورٹوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔ تاہم ابھی اس پر مزید تبصرہ نہیں کرینگے۔

متعلقہ عنوان :