سعودی عرب میں مسجد کے باہر برقعہ پہن کر بھیک مانگنے والی خاتون مرد نکلا

منگل 5 جولائی 2016 15:29

ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) مختلف افراد بھیک مانگنے کیلئے طرح طرح کے بھیس بدلتے ہیں، کوئی لنگڑا بن جاتا ہے تو کوئی نابینا بن کر بھیک مانگنے جیسا مکروہ کام کرتا ہے۔ سعودی عرب میں ایک بھی ایک ایسا ہی بھکاری پکڑا گیا جو مسجد کے باہر بھیک مانگنے کیلئے عورت بن کر برقعہ پہنے بیٹھا تھا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے شمال مغربی ٹا?ن میں بھکاری ایک مسجد کے باہر بھیک میں ملنے والی رقم اپنی جیبوں میں بھر رہا تھا کہ اس دوران نماز پڑھنے کیلئے مسجد جانے والے ایک شخص نے اس کے مردانہ کپڑوں کو دیکھ لیا۔ نمازی نے شور مچا کر دیگر لوگوں کو بھی اکٹھا کر لیا اور بھکاری کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن پولیس کے موقع پر پہنچنے سے پہلے ہی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :