چین میں سیلاب سے ہلاکتیں 100ہوگئیں،22ہزار مکانات تباہ

منگل 5 جولائی 2016 15:28

بیجنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) چین میں سیلاب سے تباہ کاریاں جاری ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد100ہوگئی ہے ۔ بائیس ہزار مکانات تباہ ہوئے ہیں اور سوا سات لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں،چینی سرکاری خبرساں ادارے کے مطابق چین کے مختلف علاقوں میں غیرمعمولی بارشوں سے پیدا سیلابی صورت حال اور لینڈ سلائیڈنگ کی لپیٹ میں آ کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 100 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

بارشوں سے 22ہزار مکانات تباہ ہوئے ہیں اور سوا سات لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ چینی حکام کے مطابق بارش، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے صوبہ ہْوبئی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :