آسٹریلوی انتخابات، پوسٹل ووٹوں کی گنتی شروع کر دی گئی

منگل 5 جولائی 2016 15:27

کینبرا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء)آسٹریلوی الیکٹورل کمیشن نے پندرہ لاکھ پوسٹل ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایسا کہا گیا ہے کہ حتمی انتخابی نتائج کے مرتب ہونے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ ویک اینڈ پر ہونے والے عام انتخابات میں حکمران انتخابی اتحاد یا اپوزیشن لیبر پارٹی کو واضح اکثریت حاصل نہیں ہوئی ہے۔ آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بل نے اْس تنقید کو رد کر دیا کہ اْن کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے اْن کے حکومتی اتحاد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے سربراہ بل شارٹن نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انتخابی نتائج میں عوامی مینڈیٹ کھو چکے ہیں اور اِس باعث منصب سے دستبردار ہو جائیں۔