چین میں با رشوں اور طو فا ن سے 200افراد ہلاک، 7ارب ڈالر کی فصلیں تباہ

منگل 5 جولائی 2016 14:52

بیجنگ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) چین کے جنوبی اور مغربی حصے میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ہونے والی شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 200 سے زائد افراد ہلاک یا لاپتہ ہو گئے جبکہ فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ سات ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔ چین کے محکمہ مو سمیات کی جا نب سے منگل کو جا ری کر دہ بیان کے مطا بق ملک کے جنوبی اور مغربی حصے میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ہونے والی شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 200 سے زائد افراد ہلاک یا لاپتہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

جب کہ حکام نے بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر املاک کو پہنچنے والے نقصان کی اطلاع دی اور کہا کہ فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ سات ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔ ہیوبئی اور انیوئی کے صوبوں میں لگ بھگ ایک کروڑ 70 لاکھ افراد متاثر ہوئے، جب کہ 14 لاکھ ہیکٹر پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا۔اس صورت حال میں ہیوبئی صوبے کے بیشتر حصوں میں اطلاعات کے مطابق مرکزی شاہراہیں بند ہیں۔ مزید سیلاب کو روکنے کے لیے حکام نے پانی کے ذخائر کو گہرا کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے ہیں۔مزید بارشوں کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے اور چین کے وسطی صوبے ہیننان میں حکام نے متنبہ کیا ہے کہ ’لینڈ سلائیڈنگ‘ کے علاوہ سیلاب بھی آ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :