یو م آزادی پر یا د رکھیں امر یکہ ایک معجزہ ہے، امر یکی صدر با را ک او با ما

منگل 5 جولائی 2016 14:52

وا شنگٹن ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) امر یکی صدر با را ک او با ما نے کہا ہے کہ امریکہ کے یوم آزادی کا جشن مناتے ہوئے "یہ یاد رکھنا اہم ہے کہ یہ ملک ایک معجزہ ہے۔"یہ بات انھوں نے وائٹ ہاوس میں یوم آزادی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ اس بات کا اعادہ کرنے کی ضرورت ہے کہ امریکہ میں موجود ہر کسی کو مساوی اور منصفانہ موقع ملے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ "ہم کتنے خوش نصیب ہیں کہ، نسلوں پہلوں، لوگ ہماری آزادی کے لیے ہتھیار اٹھانے پر آمادہ ہوئے۔ اور پھر اس ملک میں لوگ ہماری یونین میں موجود خامیوں کو سمجھتے ہوئے اس بات پر لڑائی کے آمادہ ہوئے کہ آزادی سب لوگوں کے ہے نہ صرف کچھ کے لیے۔"یوم آزادی پر یہی وہ چیز ہے جس کے لیے ہمیں جدوجہد کرنی چاہیے۔" اس موقع پر گلوکاروں جنیل مونی اور کینڈرک لامار نے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :