نریندر مودی نے مختلف ریاستوں میں انتخابات سے قبل اتحادی جماعتوں کی خوش کرنے کیلئے ان جماعتوں کے 19 ارکان کو کابینہ میں شامل کر لیا

منگل 5 جولائی 2016 14:25

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مختلف ریاستوں میں انتخابات سے قبل اتحادی جماعتوں کی خوش کرنے کیلئے ان جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 19 ارکان کو کابینہ میں شامل کر لیا۔

(جاری ہے)

ان ارکان کا تعلق اترپردیش، گجرات، راجستھان، مغربی بنگال، مہاراشٹرا، مدھیہ پردیش، دہلی، اترکھنڈ، کرناٹک اور آسام سے ہے۔ نئے وزراء میں اجے تامتا، انیل مدھاو، انوپریا پاٹل، سی آر چوہدری، ارجن رام میگھ وال، سبھاش بھامرے، فگان سنگھ کلاستے، جسونت بھبھور، کرشنا راج، مہندر ناتھ پانڈے، من سکھ ایل منڈاویا، ایم جے اکبر، پی پی چوہدری، پرشائم روپالا، راجن گوہین، ایس ایس آہلو والیا، رمیش جگا اچنائی، رام داس اٹھل والے اور وجے گوئل شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :