دبئی: اماراتی شہری نے امریکن پولیس کی معافی ماننے سے انکار کر دیا، 200ملین ڈالر ہرجانہ طلب کر نے کا اعلان

منگل 5 جولائی 2016 14:12

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) اماراتی شہری جس کو اوہائیو پولیس ڈپارٹمنٹ نے داعش کا رکن ہونے کی بنا پر غلطی سے پکڑ لیا تھا نے امریکن پولیس ڈپارٹمنٹ سے200ملین ڈالر کا ہرجانہ مانگ لیا۔ واضع رہے کہ گزشتہ دنوں امریکن پولیس نے ایک خاتون کی طرف سے کی گئی کال کے بعد اماراتی شہری احمد المینہالی کو گرفتار کر لیا تھا۔ لیکن پولیس حکام کی تفتیش کے بعد پتہ چلا کہ وہ فون کال کسی خاتون نے غلط کی تھی۔

اور انہوں نے ایک کاروباری شخص کو غلطی سے پکڑ ا ہے۔ اسکے بعد اوہائیو پولیس کے چیف اور اوہائیو کے مئیر نے باقاعدہ معافی مانگی لی تھی۔ مگر خلیج ٹائم کو ایک ٹیلی فونک انٹرویو کے دوران مذکورہ اماراتی بزنس مین نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اوہائیو پولیس ڈپارٹمنٹ سے ہتک عزت کی بنا پر 200ملین ڈالر کا ہرجانہ طلب کرنے جا رہاہے۔

(جاری ہے)

اس کا کہنا تھا کہ پولیس کے غلط رویئے کی وجہ سے اسے، معاشی، جسمانی اور ذہنی اذیت ملی ہے۔

اس کا مزید کہنا تھا کہ میں اس وقت ان پولیس والوں کی آنکھوں میں اپنے لیئے نفرت دیکھ سکتا تھا۔ کہ وہ کتنی نفرت کرتے ہیں ہیں۔ اماراتی شخص کے غلطی سے پکڑے جانے کے بعد متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے تمام اماراتی شہریوں کو تنبیع کر دی گئی تھی کے وہ بیرون ممالک پبلک مقامات پر عربی لباس زیب تن نہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :