چین کے ساتھ تعلقات ، یورپی یونین کا اجلاس اسی ہفتے ہوگا

منگل 5 جولائی 2016 13:55

سٹراس بورج(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) یورپی یونین چین کے ساتھ اپنے مستقبل کے تعلقات کی حکمت عملی طے کرنے کے لئے رواں ہفتے ہونے والے اجلاس میں غور کر ے گی ۔یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ فیڈریکا موغرینی کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بہت سے معاملات پر غور کیا جائے گا تاہم ان میں سب سے اہم معاملہ چین کے ساتھ تعلقات کی آئندہ حکمت عملی طے کر نا ہے ۔

(جاری ہے)

یورپی یونین نے اپنی دستاویز میں اس بات پر زور دیا ہے کہ چین کے ساتھ باہمی سرمایہ کاری کے معاہدے اور فری تجارت کے معاہدے کرنے کے لئے بات چیت کی رفتار تیز کی جائے ۔ چین اور یورپی یونین پہلے ہی آپس میں کئی شعبوں میں مکمل تعاون کر رہے ہیں اس لئے اب ہمیں عالمی اور سیاسی مسائل پر جن میں ایران ، شام، افغانستان مہاجرین اور آب و ہوا کی تبدیلی کے مسائل شامل ہیں مل کر کام کرنا چاہیے کیونکہ ہم یورپی یونین اور چین کے درمیان زیادہ سے زیادہ رابطہ پیدا کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :