نیوزی لینڈ میں چینی اور بھارتی طلباء کی تعداد میں مسلسل اضافہ

منگل 5 جولائی 2016 13:55

والنٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) چین اور بھارت کے طلباء بڑی تعداد میں نیوزی لینڈ میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ نیوزی لینڈ کی حکومت کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق نیوزی لینڈ میں تعلیم حاصل کرنے والے غیر ملکی طلباء کی کل تعداد125011ہے جن میں سے 14778کا تعلق چین اور بھارت سے ہے ۔چینی طلباء اس تعداد کا 27فیصد جبکہ بھارتی23فیصد ہیں ۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کے وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ غیر ملکی طلباء سے حاصل ہونے والی فیس 720.7ملین امریکی ڈالر سے زائد ہے ۔ غیر ملکی طلباء سے حاصل ہونے والی رقوم نیوزی لینڈ کی معاشی صورتحال میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے نوجوان دیگر مماک سے آنے والے طلباء سے بہت کچھ سیکھتے ہیں ان کی دوسرے ممالک کی تہذیب اور ثقافت کے بارے میں معلومات میں اضافہ ہوتا ہے اور اس سے وہ پوری دنیا کے لوگوں سے منسلک ہو جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعلقات ہمارے لئے بڑی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ ہم ایشیا اور بحرالکاہل کے ممالک کے ساتھ ہمارا رابطہ پیدا ہو جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :