کتے کے دانت رکھنے پر چینی خاتون کو بھاری جرمانہ

منگل 5 جولائی 2016 13:55

والنٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) والنٹن کے ہوائی اڈے پر ایک چینی مسافر کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب ایک سراغ رساں کتے نے اس کے ہینڈ بیگ میں کسی مشکوک چیز کی نشاندہی کی ۔ جب ہینڈ بیگ کھولا گیا تو اس میں کتے کے مصنوعی دانت موجود تھے ۔ایئر پورٹ حکام نے خاتون پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا ۔

(جاری ہے)

ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں ایسی کوئی بھی چیز لانے پر مکمل طور پر پابندی ہے جو کہ اس سے بیماری کے وائرس منتقل ہوتے ہیں اور نیوزی لینڈ میں جب سے گائے کی بیماری کا انکشاف ہوا ہے ،نیوزی لینڈ میں اس قسم کی اشیاء لانے پر پابندی ہے ۔

خاتون کا کہنا ہے کہ اس کے خیال کے مطابق سفر کے دوران کتے کے دانت اپنے پاس رکھنا خوش بختی کی علامت ہوتی ہے اس لئے اس نے روانگی کے وقت یہ دانت اپنے پاس رکھ لیے تھے چنانچہ خاتون پر 288امریکی ڈالر کا جرمانہ کر دیا گیا ۔ ایئرپورٹ حکام کا کہنا تھا کہ ان دانتوں سے پاؤں اور منہ کی بیماریاں لگ سکتی ہیں اور اگر کوئی مسافر ہوائی اڈے پر اس قسم کی اشیاء کی موجودگی ظاہر نہ کرے تو اس پر بھاری جرمانہ عائد کیا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :