جھیل کے کنارے کوڑا کرکٹ پھینکنے پر پولیس نے 8گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا

منگل 5 جولائی 2016 13:55

نانجن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) میری ٹائم حکام نے مشرقی چین کے صوبے جیانگ ژو میں 8گاڑیوں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے جو سوزوجھیل کے کنارے کوڑا کرکٹ پھینک رہی تھیں ، ان گاڑیوں پر 4ہزار ٹن سے زیادہ کوڑا کرکٹ موجود تھا جو انہوں نے مختلف گھروں سے اکٹھا کیا تھا ۔

(جاری ہے)

یہ کوڑا کرکٹ ایک تفریحی مقام سوزو جھیل کے کنارے پر پھینک رہے تھے جبکہ قریب ہی نشے کے عادی افراد کے لئے ایک بحالی سینٹر بھی موجود تھا۔جھیل کے اس کنارے پر 2400مربع میٹر کے علاقے میں کوڑا کرکٹ پھینکنے پر پابندی ہے تاہم عام طور پر لوگ یہاں کوڑا کرکٹ پھینک جاتے ہیں جس پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے 8گاڑیوں کو قبضے میں لیکر تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :