چینی سیاحوں کی بڑی تعداد نے سری لنکاکا رخ کر لیا

منگل 5 جولائی 2016 13:54

کولمبو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) چینی سیاحوں کی بڑی تعداد نے سری لنکاکا رخ کر لیا ، اس سال جون میں ایک لاکھ 18ہزارسے زائد سیاح سری لنکا پہنچے جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 1لاکھ 15ہزار500 سیاح سری لنکا آئے ۔ سری لنکا نے دو لاکھ چینی سیاحوں کے لئے انتظامات کر رکھے تھے تاہم سیاحوں کی اتنی بڑی تعداد چین سے سری لنکا میں نہیں پہنچی البتہ گزشتہ سال کی نسبت 20ہزار سے زیادہ سیاحوں نے اس سال سری لنکا کا رخ کیا۔

(جاری ہے)

چین سے ہندوستان کا رخ کرنے والے سیاحوں کی تعداد 27068رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 4.7فیصد زیادہ تھی ۔ مشرقی یورپ، روس اور مڈل ایسٹ سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں خاصی حد تک کمی ہوئی جبکہ شمالی امریکہ ، مغربی یورپ ، مشرقی ایشیا ء سے آنے والے چینی سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا۔ سری لنکامیں گزشتہ سال 1کروڑ 80لاکھ سیاح سری لنکا پہنچے جن سے حکومت کو 2.98ارب امریکی ڈالر کی آمدنی ہوئی ۔ یاد رہے کہ سری لنکا کی آمدنی کا بڑا ذریعہ سیاحت ہے جس میں کشش پیدا کرنے کے لئے سری لنکا کی حکومت مسلسل کوششیں کرتی رہتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :