جہاز رانی کا تنازعہ دوطرفہ بات چیت سے طے کرنے کو تیار ہیں
منگل 5 جولائی 2016 13:54
بیجنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء)چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہا ہے کہ چین جہاز رانی کا تنازعہ بین الاقوامی قوانین اور تاریخی حقائق کی روشنی میں براہ راست بات چیت کے ذریعے طے کرنے کے لئے تیار ہے ۔سمندری قانون کے بارے میں اقوام متحدہ کا کنونشن فریقین کو ایسے مسائل دوطرفہ بات چیت کے ذریعے طے کرنے کے بارے میں رہنمائی کرتا ہے تاکہ ان مسائل کو پر امن طور پر اور ہم آہنگی کے ذریعے حل کیا جا سکے ۔
چین اپنی رائے دوسروں پر مسلط کرنے کا حامی نہیں ہے اسی طرح ہم اپنے قانونی حقوق کے تحفظ کے لئے بھی پر عزم ہیں ۔ عالمی قوانین بھی جنوبی بحیرہ چین اور جہاز رانی کے تنازعہ پر چینی موقف کی تائید کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں چین یونان جہاز رانی تعاون فورم کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
اجلاس میں یونانی وزیراعظم بھی موجود تھے ۔
چینی وزیراعظم نے کہا کہ جہازرانی تعاون فورم کا مقصد یونان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے اور جہاز رانی کے کاروبار اور ثقافتی تبادلوں کو مزید فروغ دینا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیرس بندرگارکا منصوبہ چین اور یونان کے درمیان تعاون کی بہترین مثال ہے اس سے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔ دونوں ملکوں کے درمیان یہ تعاون برابری اور اعتماد کی بنیاد پر قائم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین عالمی معیشت کے لئے کسی خطرے کا باعث نہیں ہے بلکہ وہ عالمی معیشت کو ترقی دینے اور عالمی امن کے دفاع میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، انہیں خوشی ہے کہ یونان بحرانی دور سے نکل آیا ہے اور انہیں توقع ہے کہ یورپی یونین میں وہ ایک خوشحال اور مستحکم ملک ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو اپنے بہتر مستقبل تجارت اور سرمایہ کاری کی سہولتوں کے ساتھ ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہیے ۔ اس موقع پر یونان کے وزیراعظم نے چینی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا اور عالمی اقتصادی صورتحال میں چین کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چین عالمی معاملات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اس لئے یونان چین کے ساتھ مل کر ترقیاتی حکمت عملی ترتیب دینے اور دونوں ملکوں کے مفاد میں باہمی تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے لئے تیار ہے ۔ فورم میں چین اور یونان کے 400سے زائد سرمایہ داروں نے شر کت کی ۔ فورم کا اہتمام عالمی تجارت کے فروغ کی چینی کونسل نے کیا تھا۔ فورم کا پہلا اجلاس جون 2014میں یونان میں ہوا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.