وزیراعلیٰ پنجاب کا سعودی سفیر کو ٹیلی فون،دھماکوں‌ کی شدید مذمت

دشمن نےامت مسلمہ کےدل پر حملہ کیا ہے،پاکستان کی ہمدردیاں سعودی حکومت اورعوام کے ساتھ ہیں۔پاکستانی قوم اپنےسعودی بھائیوں کےشانہ بشانہ کھڑی ہے۔وزیراعلیٰ شہباز شریف کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 5 جولائی 2016 13:27

وزیراعلیٰ پنجاب کا سعودی سفیر کو ٹیلی فون،دھماکوں‌ کی شدید مذمت

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05جولائی 2016ء) :وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سعودی عرب میں دھماکوں‌ کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے سانحہ مدینہ منورہ،جدہ اور قطیف میں سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن نےامت مسلمہ کےدل پر حملہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان میں سعودی سفیر کو ٹیلی فون کرکے سعودی عرب میں دھماکوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ہمدردیاں سعودی حکومت اورعوام کے ساتھ ہیں۔پاکستانی قوم اپنےسعودی بھائیوں کےشانہ بشانہ کھڑی ہے۔