اوباما کی امریکی یوم آزادی کے موقع پر فوج کی تقریب اور اپنی بیٹی کی اٹھارویں سالگرہ میں شرکت

منگل 5 جولائی 2016 13:24

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) امریکی صدر براک اوباما نے 4 جولائی کو امریکی یوم آزادی کے موقع پر فوج کی تقریب اور اپنی بیٹی کی اٹھارویں سالگرہ میں شرکت کی ۔ منگل کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اس موقع پر اپنے خطاب میں صدر باراک اوباما نے امریکیوں کے لئے آزادی کی اہمیت بارے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ ہماری آزادی ان افرد اور خاندانوں کی مرہون منت ہے۔

جو ہرروز اور ہر وقت ہاری حفاظت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ کہ امریکا کی آزادی کی کہانی ہر روز لکھی جانے والی چیز ہے ۔ امریکی صدر براک اوباما نے خراب موسم کے باعث واہئیٹ ہاؤس کے اندر تقریب سے خطاب کیا کیونکہ با ہر لان میں منعقد ہو نے والی موسیقی کے پروگرام کی تقریب وہائیٹ ہاؤس کے اندر منتقل کردی گئی تھی ۔دریں اثناء امریکی صدر براک اوباما نے اپنی بیٹی کی 18 ویں سالگرہ میں شرکت کی اور سالگرہ کے شرکاء کے ساتھ مل کر اپنی بیٹی کو ہیپی برتھ ڈے ٹو یو کہا ۔ اور بیٹی کے لئے نیک تمنئوں کا اظہار کیا ۔ امریکی یوم آزادی پر رات کے وقت بارش بند ہونے کے بعد دارالحکومت میں آتش بازی بھی ہوئی۔