ننگرہار میں ڈرون حملہ، داعش کے کمانڈر سمیت 12 شدت پسندہلاک

منگل 5 جولائی 2016 13:23

کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے کمانڈر سمیت 12 شدت پسند مارے گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی سکیورٹی حکام نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع کوٹ میں ڈرون حملہ کیا گیا جس میں دہشتگردوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا گیا ۔

(جاری ہے)

اس فضائی حملے کے نتیجے میں داعش کے ہمدردوں کے کئی ہتھیار بھی تباہ ہوئے ہیں تاہم کسی قسم کی عام شہریوں کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ امریکی افواج کی جانب سے صدر باراک اوبامہ کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد رواں سال کے شروع سے ہی داعش کے شدت پسندوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔ افغانستان میں اپنے پاوں پھیلانے کی کوششیں کرنے والی داعش کے خلاف حملوں میں شدت اس وقت لائی گئی جب انہوں نے 10 روز قبل ایک پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں افغان سکیورٹی فورسز کے 10 سپاہی ہلاک ہوئے جبکہ داعش کے 200 کارندے مارے گئے۔

متعلقہ عنوان :