مٹی کے تودے گرنے سے آٹھ نیپالی ہلاک

منگل 5 جولائی 2016 13:17

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) نیپالی حکام نے بتایا ہے کہ مغربی حصے میں لینڈ سلائیڈنگ کے ایک واقعے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ تمام افراد ایک غار میں بنائے ہوئے مکان میں تھے کہ مٹی کا تودہ گر گیا۔ ان میں سے پانچ کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا گیا ہے۔ نیپالی وزارت داخلہ کے مطابق شدید بارشوں کی وجہ سے حالیہ ہفتوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد چالیس تک پہنچ گئی ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :