چین میں سیلاب، ہلاکتیں سو کے قریب پہنچ گئیں

منگل 5 جولائی 2016 13:17

بیجنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) چینی نیوز ایجنسی شنہوا نے رپورٹ کیا ہے کہ چین کے مختلف علاقوں میں غیرمعمولی بارشوں سے پیدا سیلابی صورت حال اور لینڈ سلائیڈنگ کی لپیٹ میں آ کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد ترانوے ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

بارشوں سے بائیس ہزار مکانات تباہ ہوئے ہیں اور سوا سات لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ چینی حکام کے مطابق بارش، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے صوبہ ہْوبئی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :