شام میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف روس سے تعاون کرنا چاہتے ہیں ، ترکی
منگل 5 جولائی 2016 13:13
انقرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) ترکی کا کہنا ہے کہ وہ شام میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف روس سے تعاون کرنا چاہتا ہے، لیکن اس نے اس تجویز کی تردید کردی کہ وہ اس سلسلے میں روس کو، شامی سرحد کے قریب اپنی انکِرلک ایئر بیس استعمال کرنے کی اجازت دے گا۔گزشتہ ہفتے ترک صدر رجب طیب اردگان نے، گزشتہ سال روسی جنگی طیارہ مار گرانے کے واقعے پر ماسکو سے اظہار افسوس کیا تھا، واقعے میں روسی پائلٹ بھی ہلاک ہوا تھا۔
روس نے جہاز کے واقعے کے بعد ترکی سے اقتصادی و سیاحتی تعلق ختم کرلیے تھے، تاہم ترک صدر کی معافی کے بعد اس نے دوبارہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کا عہد کیا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ترکی کے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ترک وزیر خارجہ نے تجویز دی تھی کہ شام میں داعش سے نبردآزما ہونے کے لیے ترکی کو، روس کے لیے اپنی انکِرلک ایئر بیس کھول دینی چاہیے، تاہم اس اقدام سے امریکا سمیت ترکی کے نیٹو پارٹنرز میں تشویش پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.