افغانستان ، نیٹو اتحاد کا فضائی حملہ ، 12 داعش جنگجو ہلاک ، متعدد زخمی

منگل 5 جولائی 2016 13:13

کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) افغانستان میں نیٹو اتحادی فوج کے فضائی حملے میں بارہ داعش جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ صوبہ ننگرہار کے ضلع کوٹ میں نیٹو اتحادی فوج نے داعش کے ٹھکانوں کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بارہ داعش جنگجو ہلاک ہو گئے جبکہ ان کا بھاری مقدار میں اسلحہ بھی تباہ ہو گیا ۔