چین ، شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 200 افراد ہلاک ولاپتہ

منگل 5 جولائی 2016 12:45

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) چین کے جنوبی اور مغربی حصوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 200 سے زائد افراد ہلاک یا لاپتہ ہو گئے۔ چین کے خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے جنوبی اور مغربی حصوں میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ہونے والی شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر املاک کو نقصان پہنچا ہے ۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق نقصان کا تخمینہ 7 ارب ڈالر سے زیادہ لگایا ہے جبکہ200 سے زائد افراد ہلاک یا لاپتہ ہو گئے۔

دوسری جانب شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ہوبی اور انہوئی کے صوبوں میں ایک کروڑ 70 لاکھ افراد متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں اور 14 لاکھ ہیکٹر پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ حکام کے مطابق علاقے میں مزید سیلاب کو روکنے کے لیے پانی کے ذخائر کو گہرا کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے وسطی صوبے ہینان میں مزید بارشوں کی پیشگوئی بھی کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :