برازیل میں پولیس اور فائر فائٹرز کاتنخواہوں میں تاخیر کیخلاف احتجاج،حکومت مخالف نعرے بازی

منگل 5 جولائی 2016 12:44

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) برازیل میں ریو گیمز کے آغاز سے ایک ماہ پہلے پولیس اور فائر فائٹرز نے تنخواہوں میں تاخیر کے خلاف احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہونے والے احتجاج میں حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ائیرپورٹ پر آنے والے مسافروں کو متوجہ کرنے کے لئے مظاہرین نے بڑے بڑے بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پرتنخواہوں میں تاخیر کے خلاف الفاظ درج تھے ،اسی طرح کا ایک مظاہرہ گزشتہ ہفتے ہوا جس میں شرکاء نے ’ولیکم ٹو ھیل‘ کے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :