گولان میں شامی فوج کے دو ٹھکانوں پر اسرائیلی بمباری

منگل 5 جولائی 2016 12:43

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ گولان کے پہاڑی علاقوں میں فائرنگ کے بعد اْس نے شامی فوج کے دو ٹھکانوں پر بمباری کی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی ترجمان نے بتایا کہ شامی سرکاری فوج کے دونوں ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ کارروائی گولان کے پہاڑی علاقے میں اسرائیلی سیکورٹی باڑھ کو نقصان پہنچنے کے بعد عمل میں آئی۔فوجی ترجمان نے دونوں ٹھکانوں یا اسرائیل کی جانب سے حملے میں استعمال کیے جانے والے اسلحے کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں فراہم کیں۔

متعلقہ عنوان :