جدہ میں امریکی قونصل خانے پرحملہ کرنے والاخارجی نامراد اور ہلاک ہوا ، سعودی سینئر علماء کمیٹی

منگل 5 جولائی 2016 12:43

ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) سعودی عرب میں سینئر علماء کمیٹی نے جدہ میں امریکی قونصل خانے کے نزدیک ہونے والے دہشت گرد دھماکے کے بعد ، ٹوئیٹر پر اپنے سرکاری اکاوٴنٹ پر تبصرے میں کہا ہے کہ خارجی نامراد، ناکام اور ہلاک ہوا۔ اللہ کا شکر ہے جس نے اپنے بندوں کو سلامت رکھا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق کمیٹی نے اپنے ٹوئیٹ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کا حوالہ دیا کہ جس نے خود کو کسی چیز سے قتل کیا روزِ قیامت وہ اسی چیز کے ذریعے عذاب میں مبتلا کیا جائے گا۔گزشتہ شام جدہ شہر میں ایک خودکش حملہ آور اپنے ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہا جس پر اس نے خود کو ڈاکٹر سلیمان فقیہ ہسپتال کی پارکنگ میں دھماکے سے اڑا دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :