افغان سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 84جنگجو ہلاک،تین بھاری مشین گنیں تباہ

منگل 5 جولائی 2016 12:42

برسلزکابل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) افغانستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں84جنگجو ہلاک جبکہ 23زخمی ہوگئے،ہلاک شدگان میں جنگجوؤں کے 3کمانڈر بھی شامل ہیں،دہشتگردوں کے زیر استعمال 3بھاری مشین گنیں بھی تباہ کردی گئیں، یہ کارروائی صوبہ خوست میں800جنگجوؤں کی جانب سے کیے گئے بڑے حملے کے بعد کی گئی ۔دوسری جانب مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل ڑینس اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ نیٹو اجلاس میں عسکریت پسند تنظیم داعش کے خلاف اواکس جاسوس طیاروں کے استعمال کی اجازت دے دی جائے گی۔

جبکہ نیٹو کے اگلے اجلاس میں بحیرہ روم میں انسانی ٹریفک کو روکنے کے حوالے سے بھی نیٹو کو ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزرات دفاع نے بتایا کہ حملہ مقامی اور غیر ملکی دہشتگردوں کی جانب سے کیا گیاتاہم افغان فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے84جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔

(جاری ہے)

ہلاک شدگان میں جنگجوؤں کے 3کمانڈر بھی شامل ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ فورسز اور جنگجوؤں کے مابین جھڑپوں میں 23جنگجو زخمی بھی ہوئے جبکہ دہشتگردوں کے زیر استعمال 3بھاری مشین گنیں بھی تباہ کردی گئیں۔

جنگجو گروپ کی جانب سے اب تک اس بارے میں کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا،خوست افغانستان کے دیگر صوبوں کے مقابلوں میں قدرے پر امن تصور کیا جاتا ہے تاہم اب جنگجو گروپوں نے وہاں بی کارروائیاں شروع کردیں ہیں۔جو حکومت کے لیے ایک سوالیہ نشان ہیں۔دوسری جانب مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل ڑینس اسٹولٹن برگ نے کہا کہ نیٹو اجلاس میں عسکریت پسند تنظیم داعش کے خلاف اواکس جاسوس طیاروں کے استعمال کی اجازت دے دی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ نیٹو کا اجلاس اگلے ہفتے کے دوران پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں ہو گا، اسٹولٹن برگ نے برسلز میں 2 روزہ اجلاس کے ایجنڈے کے اہم نکات کی وضاحت کی، اْن کے مطابق بحیرہ روم میں انسانی ٹریفک کو روکنے کے حوالے سے بھی نیٹو کو ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :