مسجد نبوی کے باہر ایمرجنسی سینٹر میں خود کش دھماکہ ہوا جس کے نیتجے میں 5 سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے: العربیہ ٹی وی کا دعوی، سعودی وزارت داخلہ نے تصدیق کر دی

muhammad ali محمد علی پیر 4 جولائی 2016 23:29

مسجد نبوی کے باہر ایمرجنسی سینٹر میں خود کش دھماکہ ہوا جس کے نیتجے میں ..

مدینہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 جولائی ۔2016ء) العربیہ ٹی وی کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے جبکہ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ مسجد نبوی کے باہر ایمرجنسی سینٹر میں خود کش دھماکہ ہوا جس کے نیتجے میں 5 سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے العربیہ ٹی وی کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ ایک خود کش حملہ آور نے مسجد نبوی میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر سیکورٹی اہلکاروں نے اسے روکنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

خود کش حملہ افطاری سے قبل مسجد کے باہر ایمرجنسی روم میں آیا جہاں اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے باعث 5 سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔ اس حوالے سے اب سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے تصدیق بھی کر دی گئی ہے۔ واقع کے بعد مدینہ منورہ میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی جبکہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے مسجد نبوی اور اس کے آس پاس اسنیپ چیکنگ کی گئی۔ جبکہ دہشت گرد حملے کے باوجود ہزاروں افراد نے مسجد نبوی میں نماز تراوی بھی ادا کی۔

متعلقہ عنوان :