ملکی ترقی میں رکاوٹین کھڑی کرنیوالے ملک اور عوام سے مخلص نہیں، شریف برادران سچے محب وطن سیاستدان ہیں

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حاجی میر عاصم کرد گیلو کی قبائلی عمائدین سے گفتگو

پیر 4 جولائی 2016 22:51

ڈھاڈر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جولائی ۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابقہ صوبائی وزیر خزانہ رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان حاجی میر عاصم کرد گیلو نے کچھی (بولان) کے قبائلی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی میں رکاوٹین کھڑی کرنیوالے ملک اور عوام سے مخلص نہیں شریف برادران سچے محب وطن سیاستدان ہیں جنہوں نے مسائلوں اور بحرانوں میں ملکی باگ دوڑ سنبھال کر تیز رفتاری کیساتھ ملک دفاع کو محفوظ اور عوامی خوشحالی کے لیے جدوجہد کی اور اس کے ثمرات عوام تک منتقل ہونا شروع ہو ئے وفاقی بجٹ کے بعد صوبائی بھی عوامی امنگوں کا آئینہ دار ہے موجودہ حالات میں اس سے بہتر بجٹ بنانا ممکن نہ تھا انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے بری فہم فراست اور جرات مندی کا مظاہرہ کر تے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ضرب عضب آپریشن شروع کیا اور پوری قوم پاک فوج کی جرات و بہادری کو سلام پیش کر تی ہے جہنھوں نے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا ہے اور اس مشن میں شہادتیں حاصل کرنیوالے پاکستای قوم کے ماتھے کے جھومر ہیں میر عاصم کرد گیلو نے کہا کہ عوامی خدمت کی سیاست کو پروان چڑھائیں گے کیونکہ سیاست کو عبادت سمجھ کر میدان میں آئے عوام کی بے لوث خدمت ہمارا مشن ہے میں نے پہلے بھی بطور وزیر عوام کے گبھیر مسائل حل کر وائے اور ترقیاتی کاموں کے بے شمار جا ل بچھائے ہیں علاقے کے عوام نے میری سابقہ خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے قیمتی ووٹوں سے نواز کر اقتدار میں لائے اس اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا انہوں نے کہا صرف نعرے ہی نہیں بلکہ عملی طور پر علاقہ کی پسماندگی اور عوام کو درپیش مسائل کو مقامی سطح پر حل کر نے کی کوشیش جاری ہیں اللہ کے فضل و کرم سے تعمیرو ترقی اور گلی محلوں میں صفائی کے نظام کو مثالی بنا کر ضلع کوماڈل بنا دوں گا علاقے کے عوام کی خدمت کر کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا کیونکہ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے کا عزم کر رکھا ہے انہوں نے کہا ہمارے ساتھ اللہ پاک کی مدد اور ہمارے حلقے کی عوام کی دعائیں شامل حال ہیں اور انشاء اللہ اپنے حلقے کی عوام کی خدمت اور حلقہ میں تر قیاتی کاموں کا جل بچھا دیں گے ہم صرف اور صرف عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ۔