سیکیورٹی نہیں دے سکتے ،وفاقی وزارت داخلہ نے ماڈل قندیل بلوچ کی درخواست مسترد کردی

پیر 4 جولائی 2016 21:18

سیکیورٹی نہیں دے سکتے ،وفاقی وزارت داخلہ نے ماڈل قندیل بلوچ کی درخواست ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جولائی ۔2016ء) و فاقی وزارت داخلہ نے ماڈل قندیل بلوچ کی طرف سے دائر سرکاری سکیورٹی کی درخواست مسترد کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سے مشہور ہونے والی ماڈل قندیل بلوچ نے سوشل میڈیا پران کے پاسپورٹ کی نقل سمیت دیگر قانونی دستاویزات منظرعام پرآنے اورمبینہ طورپردھمکی آمیز ٹیلی فون کالز کے بعد وفاقی وزارت داخلہ کو سکیورٹی کے لیے تحریری درخواست دی تھی جسے مسترد کردیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ قندیل بلوچ کو سرکاری سکیورٹی فراہم نہیں کیا جاسکتی۔

متعلقہ عنوان :