ڈھاکہ دہشت گردی کا ا لزام:پاکستان کو ملوث کرنا بھارتی میڈیا کی بدنیتی ظاہر کرتا ہے۔دفتر خارجہ پاکستان

بھارتی میڈیا نے غیر ذمہ درانہ اشتعال پر مبنی رپورٹنگ کی، پروفیسر گوہر رضوی نے بھارتی میڈیا میں منسوب بیان کی تردید کی ہے،پاکستان سختی سے ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔ترجمان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 4 جولائی 2016 16:09

ڈھاکہ دہشت گردی کا ا لزام:پاکستان کو ملوث کرنا بھارتی میڈیا کی بدنیتی ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 جولائی 2016ء) :پاکستان نے ڈھاکہ دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ا لزام کو سختی سے رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں پاکستان کو ملوث کرنا بھارتی میڈیا کی بدنیتی ظاہر کرتا ہے،بھارتی میڈیا نے غیر ذمہ درانہ اشتعال پر مبنی رپورٹنگ کی۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ نے اس بات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کا بیان بے بنیاد اور اشتعال انگیزی پر مبنی ہے۔

بھارتی میڈیا نے غیر ذمہ درانہ اشتعال پر مبنی رپورٹنگ کی۔ترجمان نے کہا کہ پروفیسر گوہر رضوی نے بھارتی میڈیا میں منسوب بیان کی تردید کی ہے۔گوہر رضوی نے پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کر کے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے پاکستان کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔پاکستان سختی سے ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔ایسے تمام الزامات بے بنیاد اور غیر حقیقی ہیں۔