بالی وود‘ ہدایت کار کبیر خان نے اپنی نئی فلم میں کترینہ کیف کو کاسٹ کرنے سے انکار کردیا

پیر 4 جولائی 2016 14:12

بالی وود‘ ہدایت کار کبیر خان نے اپنی نئی فلم میں کترینہ کیف کو کاسٹ ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جولائی ۔2016ء) بھارتی فلموں کے ہدایت کار کبیر خان نے اپنی نئی فلم “ٹیوب لائٹ “میں سلمان خان کے ہمراہ کترینہ کیف کو کاسٹ کرنے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکار کبیر خان کی نئی آنے والی فلم ٹیوب لائٹ میں سلمان خان کے ساتھ کترینہ کیف کا نام سامنے آرہا تھا جب کہ وہ ہدایتکار کے ساتھ مختلف مواقع میں بھی ساتھ ساتھ نظر آرہی تھیں تاہم فلم کے ہدایت کار نے اپنی فلم میں کترینہ کو کاسٹ کر نے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں اداکارہ کا کردار کترینہ نہیں بلکہ کوئی اور ادا کرے گا جس کا فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا ہے۔