پاکستان میں بھی اعلی معیار کی فلمیں بننے لگی ہیں ‘ اداکارہ صنم سعید

پیر 4 جولائی 2016 14:09

پاکستان میں بھی اعلی معیار کی فلمیں بننے لگی ہیں ‘ اداکارہ صنم سعید

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جولائی ۔2016ء) معروف ماڈل و اداکارہ صنم سعید نے کہا ہے کہ فلم بین بھی کافی سمجھدار ہوچکا ، وہ انٹرٹین ہونے کے ساتھ کچھ نیا دیکھنا چاہتا ہے۔ماضی اور آج کی فلم انڈسٹری میں بہت تبدیلی آچکی، اسی لیے اسکرپٹ اور کردار سے مطمئن ہوئے بغیر کوئی پروجیکٹ سائن نہیں کرتی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی اعلی معیار کی فلمیں بننے لگی ہیں جس کو برقرار رکھنے کے لیے مسلسل کام کرنے کی ضرورت ہے۔

کامیڈی ، ایکشن ، رومانٹک سمیت ہر قسم کی فلم بننی چاہیے، وقت کے ساتھ باکس آفس کی ترجیحات بھی بدل چکی ہیں ماضی اور آج کی فلم انڈسٹری میں بہت تبدیلی آچکی ہے۔ اس شعبے کو پڑھے لکھے لوگ جوائن کر رہے ہیں۔صنم سعید نے کہا کہ فلم میں کام کرنے کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کرتی ہوں کہ جو بھی کردار کروں وہ دیکھنے والوں کو پسندآئے۔

متعلقہ عنوان :