معروف لوک گلوکار الن فقیر کو بچھڑے 16 برس بیت گئے
پیر 4 جولائی 2016 14:09
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جولائی ۔2016ء) صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف سندھی لوک گلوکار الن فقیر کی 16 ویں برسی پیر کے روز منائی گئی۔الن فقیر1932ء کو سندھ کے ضلع جامشورو میں پیدا ہوئے تھے۔ انھوں نے صوفیانہ کلام گا کر ملک گیر شہرت حاصل کی۔
(جاری ہے)
الن فقیر اگرچہ صوفی تھے لیکن انھوں نے فقیر تخلص کا انتخاب کیا وہ دربار شاہ عبدالطیف بھٹائی پر آنے والے عقیدت مندوں سے شاہ عبدالطیف بھٹائی کا کلام سنتے اور پھر اسے گاتے تھے،وہ 20برس تک اسی دربار پر رہ کرروحانی فیض حاصل کرتے رہے۔
ان کی پرسوز آواز ایک مرتبہ ریڈیو حیدر آباد تک پہنچ گئی جس کے بعد وہ ملک گیر شہرت حاصل کر گئے۔الن فقیر نے معروف پاپ سنگر محمد علی شہکی کے ساتھ ملک کر لوک گیت ”اللہ اللہ کربھیا“ بھی گایااوراس گیت نے انھیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ الن فقیر کو صدر جنرل ضیاء الحق نے 1980ء میں صدارتی ایوارڈ سے نوازا تھا اس کے علاوہ انھیں شاہ لطیف ایوارڈشہباز ایوارڈ اور کندھ کوٹ ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ الن فقیر 4جولائی 2000ء کووفات پاگئے تھے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.