جوہی چاولہ کی ”بول رادھا بول“ کو ریلیز ہوئے 24 سال مکمل

پیر 4 جولائی 2016 13:42

جوہی چاولہ کی ”بول رادھا بول“ کو ریلیز ہوئے 24 سال مکمل

ممبئی۔ 4 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جولائی ۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ کی فلم ”بول رادھا بول“ کی ریلیز کے 24 سال مکمل ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 48 سالہ اداکارہ سماجی میل جول کی ویب سائٹ کہا ہے کہ ان کی پسندیدہ فلموں میں سے ایک فلم ”بول رادھا بول“ کی ریلیز کے 24 سال مکمل ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج بھی انہیں اس فلم کی یادیں تر وتازہ کر دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہدایتکار ڈیوڈ دھون کے ساتھ انہوں نے سب سے زیادہ فلموں میں کام کیا ہے۔واضح رہے کہ ڈیوڈ دھون کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ”بول رادھا بول“ 1992ء میں ریلیز ہوئی تھی جس نے اس سال سب سے زیادہ بزنس کیا تھا۔