امریکی شو ”کوانٹیکو“ کی وجہ سے دنیا کے کئی ممالک میں میری پہچان بنی،پریانکا چوپڑا

پیر 4 جولائی 2016 13:35

امریکی شو ”کوانٹیکو“ کی وجہ سے دنیا کے کئی ممالک میں میری پہچان بنی،پریانکا ..

ممبئی ۔ 4 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جولائی ۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ امریکی شو ”کوانٹیکو“ کی وجہ سے بیرون ملک میں بھی لوگ اب ان کی ہندی فلمیں دیکھنے لگے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق 40 دن کی چھٹیاں گزارنے کے بعد اداکارہ پرینکا چوپڑا جلد ہی اپنے شو ’کوانٹیکو‘ کے دوسرے سیزن کی شوٹنگ کے لیے امریکا جائیں گی۔

شو کے بارے میں پریانکا نے بتایا اس شو کی وجہ سے دنیا کے کئی ممالک میں ان کی پہچان بنی ہے۔ اب لوگ ان کے نام کو گوگل کر کے میری ہندی فلمیں بھی دیکھنے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

ایئرپورٹ پر لوگ انہیں دیکھ کرایلکس ایلکس پکارنے لگتے ہیں۔ یہاں تک کہ ایک لڑکی نے ہندی میں مجھے میسج بھی کیا۔ہالی وڈ کیریئر کے بارے میں انہوں نے کہا کہ فی الحال وہ صرف ایک سیریل کر رہی ہیں اور اپنی پہلی ہالی وڈ فلم ’بے واچ‘ کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔

سنسر بورڈ کے بارے میں پریانکا کا کہنا تھا سنسر کے رویہ سے وہ پریشان نہیں بلکہ افسردہ ہیں، ویسے بھی ان کی فلم ایک کامیڈی ہے نہ کہ ڈراما۔انھوں نے کہا کہ مزے کی بات تو یہ ہے کہ پہلی بالی وڈ فلم میں بھی میں منفی کردار ادا کیا تھا اور پہلی ہالی وڈ فلم میں بھی منفی رول میں ہی ہوں۔

متعلقہ عنوان :