امید ہے تنو ویڈز منو کے اگلے سیکوئل میں میراکردار ضرور ہوگا،جمی شیرگل

پیر 4 جولائی 2016 13:35

امید ہے تنو ویڈز منو کے اگلے سیکوئل میں میراکردار ضرور ہوگا،جمی شیرگل

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جولائی ۔2016ء) بالی وڈ اداکار جمی شیرگل نے کہا ہے کہ وہ مختلف طرز کے کردار کرنے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جمی شیرگل کو فلم انڈسٹری میںآ ئے ہوئے تقریباً دو دہائیاں گزر چکی ہے۔جمی شیرگل نے کہا کہ وہ اپنے مداحوں کی وجہ مسلسل ترقی کے راستے پر گامزن ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارنے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ انہیں ہمیشہ نئے کردار اداکرنے کا موقع ملا ۔جمی شیرگل نے کہا کہ اپنی نئی فلم مداری میں عرفان خان کے ساتھ بہت الگ قسم کا کردار ادا کیا ہے جو کہ ایک پختہ کردار ہے۔تنو ویڈز منو کے اگلے سیکوئل میں کام کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ تو آنند ایل رائے بتا سکتے ہیں تاہم وہ امید کرتے ہیں کہ ان کاکردار ضرور ہوگا۔

متعلقہ عنوان :