نصیرالدین کے بغیر فلم انڈسٹری میں متوازی سنیما کا وجود ممکن نہیں،سدھیر مشرا

پیر 4 جولائی 2016 12:56

نصیرالدین کے بغیر فلم انڈسٹری میں متوازی سنیما کا وجود ممکن نہیں،سدھیر ..

ممبئی ۔ 4 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جولائی ۔2016ء) بالی وڈ کے مشہور فلمساز سدھیر مشرا نے کہا ہے کہ وہ اداکارنصیرالدین شاہ کی وجہ سے فلمی انڈسٹری سے جڑے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سدھیر مشرا نے ساتویں جاگرن فلم فیسٹیول کے موقع پر کہا کہ ان کے فلمی دنیا سے جڑنے کی کئی وجوہات ہیں جن میں سے ایک نصیرالدین شاہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ نصیرالدین کے بغیر فلم انڈسٹری میں متوازی سنیما کا وجود ممکن نہیں تھا۔انہوں نے نصیرالدین سنیما کے پہلے جدید اداکار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :