سائنس فکشن فلم” اسٹار ٹریک بی یونڈ“ کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

پیر 4 جولائی 2016 12:56

سائنس فکشن فلم” اسٹار ٹریک بی یونڈ“ کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جولائی ۔2016ء)سائنس فکشن فلم اسٹار ٹریک بی یونڈ کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا، فلم بائیس جولائی کو بڑے پردے پر دھوم مچانے آرہی ہے۔کہانی ہے انسانوں اور خلائی مخلوق کے درمیان چھڑی جنگ کی۔ خلائی مخلوق زمین پر حکمرانی کے خواب لے کر کردیتا ہے بھرپور حملہ۔

(جاری ہے)

مقصد ہے کسی طرح اشرف المخلوقات کو نیست و نابود کرنا لیکن دشمن کے دانت کھٹے کرنے اور مقابلے کے لیے سائنسدانوں کی ٹیم بھی تیار ہے۔ مرکزی کرداروں میں ہیں کرس پائن، سیمون پیگ، زیو سیلنڈرا اور کارل اربن۔انسانوں اور خلائی مخلوق کے درمیان جاری اس جنگ میں کس کی جیت ہو گی یہ 22جولائی کو فلم ریلیز ہونے کے بعد سامنے آئے گا۔