بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار بومن ایرانی دادا بن گئے
پیر 4 جولائی 2016 12:52
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جولائی ۔2016ء)بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار بومن ایرانی دادا بن گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 56 سالہ اداکار بومن ایرانی اپنے بیٹے دنیش اور بہو زینوبیہ کے ہاں بچے کی پیدائش پر بہت خوش ہیں۔
(جاری ہے)
بالی ووڈ کے اداکار بومن ایرانی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میری بہو آج ماں بن گئی، میرا بیٹا باپ اور میری اہلیہ دادی جبکہ میں دادا بند گیا ہوں-انھوں کا مزید کہنا تھا کہ میں بتانا بھول ہی گیا کہ وہ لڑکا ہے اور ماں، بیٹا کی صحت اچھی ہے جبکہ دادا ہسپتال میں فلیش ڈانس کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ دنیش اور زینوبیہ کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ان کے پہلا بیٹا کایوز ایرانی بالی ووڈ انڈسٹری کا چالڈ اسٹار ہے، دنیش اور زینوبیہ 2011 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔دوسری جانب بولی وڈ کے اداکار اور اداکاروں نے بومن ایرانی کو دادا بننے کی مبارکباد پیش کی ہے، ان میں ابھیشیک بچن، کترینہ کیف، بپاشا باسو، ساجد خان، ارشد وارثی، اظمی صباء ، پریانکا چوپڑا، دیا مرزا اور دیگر شامل ہیں۔تمام بولی وڈ اداکار اور اداکاروں نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں بومن ایرانی اور ان کے خاندان کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.