کرینہ کپور دسمبر میں اپنے پہلے بچے کو جنم دیں گی

پیر 4 جولائی 2016 12:45

کرینہ کپور دسمبر میں اپنے پہلے بچے کو جنم دیں گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جولائی ۔2016ء ) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کے گھر خوشیاں آنے والی ہیں ، سیف علی خان نے ننھے مہمان کے آنے کی تصدیق کردی ۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور اداکار سیف علی خان کے گھر آج کل خوشیوں کے ڈیرے ہیں ، کیونکہ بے بو کرینہ کپور امید سے ہیں ۔ اس سے پہلے کرینہ کپور نے ان خبروں کی تردید کی تھی کہ وہ امید سے ہیں ، لیکن اب سیف علی خان نے میڈیا کو بتا دیا ہے کہ ان کے گھر دسمبر میں نیا مہمان آنے والا ہے ۔ آنے والا یہ ننھا مہمان سیف علی خان کا تیسرا بچہ ہو گا ۔ سیف علی خان کی پہلی بیوی امریتا سنگھ سے ایک بیٹا اور ایک بیٹی بھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :