سابق آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا کے خلاف ایک سے زائد پاسپورٹ اور دوہری شہریت چھپانے کے معاملے پر دوبارہ انکوائری کرانے کا فیصلہ، ایف آئی اے کوانکوائری کے احکامات جاری کر دئیے گئے

اتوار 3 جولائی 2016 15:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جولائی ۔2016ء) حکومت نے سابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان بلند اختر رانا کے خلاف ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنے اور دوہری شہریت چھپانے کے معاملے پر دوبارہ انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا ہے، ایف آئی اے کوانکوائری کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، پہلی انکوائری میں ایف آئی اے نے سابق آڈیٹر جنرل کو کلیئر کر دیا تھا ، ذرائع کے مطابق سابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان بلند اختر رانا کے پاس کینیڈا کی شہریت بھی ہے اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے پانچ سے زائد پاکستانی پاسپورٹ بھی بنوا رکھے ہیں اور پاکستانی پاسپورٹ بنواتے وقت کینیڈا کی شہریت چھپاتے رہے ہیں، وزارت داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے نے بلند اختر رانا کے خلاف انکوائری کی تو معلوم ہوا کہ سابق آڈیٹر جنرل نے تمام پاسپورٹ قوانین کے مطابق حاصل کئے اورخلاف قانون کوئی کام نہیں کیا ، انکوائری میں انہیں کلئیر کر دیا گیا تھا لیکن اب حکومت کی طرف سے ایف آئی اے کو بلند اختر رانا کے خلاف کینیڈین شہریت اور ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنے کے معاملے کی ایک بار پھر انکوائری کرنے کا حکم دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :