لیلتہ قدر انتہائی جوش و جذبے کیساتھ منائی گئی

اللہ کے حضور مغفرت اور ملک کی سلامتی،باران رحمت کیلئے خصوصی دعائیں

ہفتہ 2 جولائی 2016 22:51

اسلام آباد،کراچی، لاہور،پشاور کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جولائی ۔2016ء) ملک بھر میں لیلتہ قدر (شب قدر) انتہائی مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی گئی لوگوں نے رات گھر وں و مساجد میں جاگ کر اور اللہ کی عبادات میں گزاری اور اللہ کے حضور اپنے گناہوں کی بخشش، ملک وقوم کی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں گئیں، رمضان المبارک کے آخری عشرے لیلتہ قدر (شب قدر) کی رات منائی گئی لوگوں نے رات بھرمساجد میں گزاری اور گھروں میں عبادت کا خصوصی اہتمام کیا گیا نوافل ادا کئے گئے اور اللہ کے حضور گڑگڑ ا کر اپنے گناہوں اورمغفرت اور ملک کی سلامتی باران رحمت کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مساجد میں سیکورٹی کے خصوصی اقدامات کئے گئے تھے

متعلقہ عنوان :