متنازعہ ماڈل قندیل بلوچ کا مبینہ سابق شوہر سامنے آ گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 2 جولائی 2016 22:49

متنازعہ ماڈل قندیل بلوچ کا مبینہ سابق شوہر سامنے آ گیا

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 جولائی ۔2016ء) متنازعہ ماڈل قندیل بلوچ کا مبینہ سابق شوہر سامنے آ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے رہائشی شاہد بلوچ نامی شخص نے دعوی کیا ہے کہ وہ قندیل بلوچ کا سابقہ شوہر ہے۔ اس نے اور قندیل بلوچ نے جولائی 2003 میں کورٹ میرج کی تھی۔ تاہم اس کے گھر والے اس رشتے سے راضی نہیں تھے۔ لیکن پھر بھی میں نے گھر والوں کے سامنے بغاوت کی۔

(جاری ہے)

پھر مجھے بعد میں معلوم ہوا کہ قندیل پہلے سے بھی ایک نکاح کر چکی ہے اور اس بات کے ثابت ہونے پر میں نے اس سے علیحدگی اختیار کر لی۔ شاہد بلوچ کا کہنا ہے کہ قندیل کا بلوچ قوم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ قندیل کا تعلق ماڑا قوم سے ہے اور شاہ صلاح الدین کے علاقے کی رہائشی ہے۔ قندیل نے اپنے نام کیساتھ بلوچ مجھ سے شادی کے بعد لگایا۔ اس علاقے کے لوگوں سے پوچھا جائے تو وہ ان کی شادی کی تصدیق کریں گے۔ شاہد بلوچ کا کہنا ہے کہ ان کا قندیل سے 3 ماہ قبل فیس بک پر رابطہ ہوا تھا اور اس نے مجھ سے رقم کا مطالبہ کیا تھا۔ شاہد بلوچ نے مزید کیا کہا؟ آپ بھی ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :