گوادربندرگاہ کی ترقی چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی مجموعی کامیابی کا نقطہ آغازثابت ہوگی

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا اﷲ کاگوادرمیں بحریہ کی تنصیبات کے دورے کے موقع پر خطاب

ہفتہ 2 جولائی 2016 22:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا اﷲ نے کہاہے کہ گوادربندرگاہ کی ترقی چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی مجموعی کامیابی کا نقطہ آغازثابت ہوگی۔ وہ ہفتہ کے روز گوادرمیں بحریہ کی تنصیبات کے دورے کے موقع پر خطاب کررہے تھے ۔ ا س دوران پاکستان کے سمندری مفادات کا تحفظ یقینی بنانے کاعز م ظاہرکیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے علاقے میں پاک بحریہ کے یونٹس کی تیاریوں اوربندرگاہ کے سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا۔بحریہ کے سربراہ کو جاری آپریشنل سرگرمیوں اور گوادر کی بندر گاہ خصوصا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے سیکورٹی پہلوؤں سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ایڈمرل ذکا اﷲ نے افسران اور جوانوں سے گفتگوکرتے ہوئے ان کی پیشہ وارانہ مہارت اورملک کی سمندری حدود کے تحفظ کیلئے ان کے عزم کی تعریف کی ۔نیول چیف نے بندرگاہ کی سیکیورٹی کے اقدامات اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر اطمینان ظاہر کیا۔

متعلقہ عنوان :