عید پر ڈیوٹی نہ کرنا پڑے جا ئے ، سکھر کے جی ایم سی ٹیچنگ اسپتال کے عملے نے نئی حکمت عملی تیار کر لی
عید سے چار دن پہلے ہی اسپتال مریضوں سے خا لی کرانے کے لیے انہیں اسپتال سے فارغ کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا
ہفتہ 2 جولائی 2016 22:42
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جولائی ۔2016ء) عید پر ڈیوٹی نہ کرنا پڑے جا ئے ، سکھر کے جی ایم سی ٹیچنگ اسپتال کے عملے نے نئی حکمت عملی تیار کر لی ، عید سے چار دن پہلے ہی اسپتال مریضوں سے خا لی کرانے کے لیے انہیں اسپتال سے فارغ کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ، ایک دن قبل گردوں ، پتے و دیگر امراض کا اآپریشن کرانے والے کئی مریض بھی دوسرے ہی دن فارغ کر دیئے گئے ، وارڈ مریضوں سے خالی ہو گئے ، عملے نے کئی وارڈوں کو تالے بھی لگا دیئے تفصیلات کے مطابق سکھر میں قائم سردار غلام محمد مہر میڈیکل کالج ٹیچنگ اسپتال جو کہ سکھر کا سول اسپتال بھی ہے کے عملے نے عید کے دنوں میں ڈیوٹی کرنے کے خوف سے نئی حکمت عملی تیار کر لی اور اور انہوں نے اپنی اس حکمت عملی میں اسپتال میں تربیت حاصل کرنے والے ڈاکٹروں اور ماہریں امراض کو بھی شامل کر لیا ہے اس حکمت عملی کے تحت اسپتال عملے نے اسپتال ہی مریضوں سے خالی کرانا شروع کر دیا ہے اور اس وقت تک اسپتال میں کئی وارڈ مریضوں سے خا لی ہو گئے اور وہاں پر داخل مریضوں کو ادویات لکھ کر دینے کے بعد گھروں کو چلتا کردیا ہے جبکہ یہاں تک کے عمللے نے کئی وارڈوں کو تو تالے بھی لگا دیئے ہیں اسپتال کے عملے نے ان مریضوں کو بھی گھر چلتا کردیا ہے جن کے چو بیس گھنٹے قبل ہی گردوں ، پتے و دیگر امراض کے آپریشن کیے گئے تھے اورانہیں ابھی اسپتال میں علاج کی ضرورت تھی اس با رے میں جب اسپتال انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے کوئی بھی موقف دینے سے انکار کردیا جبکہ ذرائع کے مطابق اسپتال عملے نے یہ اقدام اسٹاف کی کمی اور عید گھروں میں کرنے کے لیے اٹھایا ہے
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان نے آئی ایم ایف سے اگلے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے باضابطہ درخواست کر دی
-
آئی ایم ایف بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں
-
21 اپریل کو آنے والا رزلٹ عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا،زین قریشی
-
فواد چوہدری کو مزید 4 مقدمات میں ریلیف مل گیا
-
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کا امکان
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
-
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
-
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.