دھرنوں سے ملک کو پہلے بھی نقصان ہوا اور اب بھی ہو گا ،ایاز صادق

آزاد کشمیر کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،افطار پارٹی سے خطاب

ہفتہ 2 جولائی 2016 22:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جولائی ۔2016ء) قائم مقام صدر اور سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ دھرنوں سے ملک کو پہلے بھی نقصان ہوا اور اب بھی ہو گا آزاد کشمیر کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز اسلام آباد میں افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا آزاد کشمیر میں صاف اور شفاف انتخابات ہوں گے ہمیں غیر مناسب بیانات کی بجائے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ دھرنے نے ملک کو پہلے بھی اربوں کا نقصان پہنچایا اب بھی اگر دھرنا ہوا تو یہ ملک کا نقصان ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :