رچرڈ اولسن کی اسحاق ڈار سے ملاقات ٗ مختلف امورپر تبادلہ خیال

عالمی برادری پاکستان کی افغان مہاجرین کی طویل اور باعزت مہمان نوازی کی معترف ہے ٗامریکی خصوصی نمائندہ

ہفتہ 2 جولائی 2016 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جولائی ۔2016ء) امریکہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان و پاکستان رچرڈ اولس نے ہفتہ کو یہاں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی دونوں رہنماؤں نے افغان مہاجرین کے مسئلے اور پاک افغان سرحد پر آمدورفت کی نگرانی کے موثر نظام کیلئے پاکستان کی کوششوں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

امریکی سفارتکار رچرڈ اولسن نے وفاقی وزیر خزانہ کو ریکارڈ محاصل جمع کرنے اور غیر ملکی زر مبادلہ کے بلند ترین زخائر سمیت حالیہ اقتصادی کامیابیوں پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی استحکام کیلئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاڈار اور انکی ٹیم کی کوشیں قابل تعریف ہیں۔امریکی سفارتکار نے کہا کہ عالمی برادری پاکستان کی افغان مہاجرین کی طویل اور باعزت مہمان نوازی کی معترف ہے۔انہوں نے کہاافغان مہاجرین کی جلد اور ہمیشہ کیلئے وطن واپسی ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے کوششوں کو سراہا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ افغان مہاجرین کی محفوظ اور باعزت ملک واپس کیلئے تفصیلی روڈ میپ پر اتفاق ضروری ہے۔