Live Updates

مہنگائی کا تین چار ماہ کے عرصہ میں 35سے 50 فیصد تک اضافہ حکمرانوں کے دعوؤں کی نفی ہے ‘مہنگائی نے لوگوں کا جینا حرام کر دیا ہے ‘لوگ بھوک اور افلاس سے تنگ آ کر خودکشیاں کر رہے ہیں ‘حکمرانوں کے چونچلے ہی ختم نہیں ہو رہے

پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا کی کارکنوں کے وفود سے بات چیت

ہفتہ 2 جولائی 2016 21:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ مہنگائی کا تین چار ماہ کے عرصہ میں 35سے 50 فیصد تک اضافہ حکمرانوں کے دعوؤں کی نفی ہے مہنگائی نے لوگوں کا جینا حرام کر دیا ہے لوگ بھوک اور افلاس سے تنگ آ کر خودکشیاں کر رہے ہیں جبکہ حکمرانوں کے چونچلے ہی ختم نہیں ہو رہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں کے وفود سے گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے محمود خان اچکزئی کے بیان پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ اُن کا بیان پاکستان کو کمزور کرنے سے متعلق پاکستان دشمنوں کے مشن کو آگے بڑھانے کا راستہ نکالنے کی کوشش ہے۔ اس کا وزیراعظم نوازشریف کو خود نوٹس لینا چاہیے اور اپنے حکومتی حلیفوں کے معاملات کی بھی جانچ پڑتال کرنی چاہیے کہ کہیں انکی اپنی صفوں میں سے ہی وطن عزیز کی سالمیت پر آری چلانے کی سازش تو نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمود خان اچکزئی کی جانب سے ایک طے شدہ معاملے کو متنازعہ بنانا انکے کسی اور ایجنڈے کی عکاسی کرتا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات